08:19 , 9 نومبر 2025
Watch Live

معروف پاکستانی شیف ذاکر قریشی انتقال کر گئے

معروف پاکستانی شیف ذاکر قریشی انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف شیف اور ٹی وی شخصیت ذاکر قریشی 57 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور امریکہ میں ڈائیلاسز کے عمل سے گزر رہے تھے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے علاج ممکن نہ ہونے کی اطلاع کے بعد، وہ تقریباً ایک ماہ قبل پاکستان واپس آگئے تھے تاکہ اپنے آخری ایام وطن میں گزار سکیں۔

ان کی نمازِ جنازہ کل بعد از نمازِ عصر جامعہ رشیدیہ، ملیر سعود آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سعود آباد قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شیف ذاکر قریشی اپنی منفرد اندازِ پکوان اور آسان فہم تراکیب کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئے۔ ان کی میزبانی میں نشر ہونے والے کھانے پکانے کے پروگرام لاکھوں ناظرین کی پسند بنے۔

ذاکر قریشی 16 فروری 1967 کو پیدا ہوئے اور جلد ہی اپنے بے مثال انداز اور مہارت کی بدولت پاکستانی میڈیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ انہوں نے ٹی وی پر اپنی آسان اور دوستانہ انداز میں پیش کی جانے والی ترکیبوں سے گھریلو خواتین اور نوجوانوں کو کھانے پکانے کی جانب راغب کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION