ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات، حکومت کی نان فائلرز کیخلاف سخت اقدامات کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری ہیں، حکومت نے نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں نان فائلرز کو گاڑیاں اور جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ وہ مالی لین دین کی بڑی ٹرانزیکشنز بھی نہیں کر سکیں گے۔ نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر رجسٹرڈ تاجروں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے مثبت نتائج ملے ہیں، اور فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندگان سے متعلق تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے، جب کہ کراچی اور لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جسے جلد کارپوریٹ ٹیکس یونٹس تک توسیع دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف پر بھی غور جاری ہے، حکومت سالانہ 10 سے 12 لاکھ روپے آمدن والے افراد کو ٹیکس فری کرنے پر غور کر رہی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر انکم ٹیکس میں رعایت پر تجاویز تیار کر رہا ہے۔ مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، جبکہ بجٹ تجاویز کو 22 مئی تک حتمی شکل دی جائے گی۔ نیا مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
9 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
11 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…9 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…11 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…13 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…13 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…9 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…10 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…11 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…13 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…8 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…10 گھنٹے ago