ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
پی آئی اے کی نجکاری، چھ ہزار نو سو ملازمین کا کیا ہوگا؟

اسلام آباد: مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی میں کی جائے گی، تاہم 6900 ملازمین کا مستقبل محفوظ رہے گا۔
محمد علی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں کسی صوبائی حکومت کا حصہ نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی بیرون ملک حکومت سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ نجکاری کے حوالے سے مڈل ایسٹ میں روڈ شو کیے جائیں گے، مگر حکومت ٹو گورنمنٹ خریداری ممکن نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ایئرلائن اور معیشت دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگی، اور لندن روٹ بحال کر لینے سے خریدار کمپنی کو پہلے سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ اس سے قومی ایئرلائن کی منافع کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔
مشیر نجکاری نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے خود جہازوں کی مرمت، انجن کی خریداری اور ادائیگیاں کر رہا ہے، اور خریداروں کو 80 فیصد تک حصص دینے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ انہیں 5 سال تک ٹیکس کی رعایت بھی ملے گی۔
وفاقی مشیر نے کہا کہ پی آئی اے کے خریدار کنسورشیم کا سربراہ تبدیل کر سکتا ہے، اور حکومتی اصلاحات سے مالی حالت بہتر ہو رہی ہے جس کے باعث بولی کی رقم میں اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کے 6900 ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہیں، اور بولی دینے والوں کو 60 دن کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ حسابات کی جانچ پڑتال کر سکیں۔
محمد علی نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں ماضی کی غلطیوں سے سیکھا گیا ہے، اور ایئرلائنز کے علاوہ دیگر پارٹیوں کیلئے چند سال کے ریونیو کی شرط رکھی جائے گی۔
مشیر نجکاری نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کی بولی دینے والی کمپنی کیلئے ضروری ہے کہ اس کا 2 سال کا ریونیو 200 ارب اور 3 سال پہلے کا 100 ارب ہو۔ کمپنی کے پاس 30 ارب روپے کا کیش یا شیئرز ہونا ضروری ہے، اور اس کا آڈٹ بین الاقوامی یا اسٹیٹ بینک کی منظور شدہ فرم سے کرایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق شرائط میں ترمیم کی گئی ہے اور سرمایہ کاروں کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، جب کہ جہازوں کی خریداری یا لیز پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
9 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
21 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…8 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…9 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…10 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…11 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق…8 گھنٹے ago
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ…9 گھنٹے ago
رواں ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری…9 گھنٹے ago