04:54 , 1 مئی 2026
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف سے ملاقات، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف سے ملاقات، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا۔

پاک آذربائیجان تعلقات نئے دور میں داخل۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف سے ملاقات۔ صدارتی محل آمد پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آذربائیجان نے پاکستان میں دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ تیل و گیس، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں مملکت میں سرمایہ کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں نگورنو کارا باخ کی جنگ کے ہیروز اور شہدا کی یادگار کا دورہ کیا، پھول رکھے اور ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے باکو میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری پر آذربائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئے گا جبکہ نارتھ ساؤتھ راہداری مستقبل میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔

صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان میں تاریخی مقامات کی بحالی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔ یہ سرمایہ کاری ہمارے برادرانہ تعلقات کا اہم حصہ ہے۔ دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے وفود کی ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، مواصلات، علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION