09:10 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کراچی میں ٹک ٹاکرز بہن بھائیوں کی کروڑوں کی ڈکیتی میں گرفتاری

کراچی: پولیس نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کروڑوں روپے کی مسلح ڈکیتی میں ملوث مشہور ٹک ٹاکرز بہن بھائیوں یسرہ زیب، نمرہ اور شہریار کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے 3 بجے پیش آیا، جب متاثرہ شہری محمد سالک گھر واپس آ رہا تھا۔ جیسے ہی اس نے گاڑی پارک کی، ایک کالی گاڑی میں سوار دو مسلح افراد اور تین برقع پوش خواتین نے اسے روک کر ایف آئی اے اہلکاروں کا روپ دھار کر اس کے گھر میں داخل ہو کر 13 کروڑ روپے نقدی، 9 اسمارٹ فونز (آئی فونز اور گوگل پکسل سمیت)، 25 قیمتی پرفیومز، 20 گھڑیاں، 1 اسمارٹ واچ، 2 لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان شامل تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی اور ڈیجیٹل فرانزک کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی، جو نہ صرف سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاکرز ہیں بلکہ ڈراموں میں اداکاری اور ماڈلنگ بھی کر چکے ہیں۔ یسرہ زیب معروف فیشن برانڈز کی ماڈل رہ چکی ہیں اور مقامی و بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔

چوتھا ملزم، شہروز، تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس دیگر ممکنہ وارداتوں میں بھی گروہ کے ملوث ہونے کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION