10:46 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہفتے کے آخری روز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیل کے باعث جمعے کو مارکیٹ بند ہوگی، جس کے پیشِ نظر جمعرات کو سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی رہی۔ کاروبار کا آغاز 482 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 1,22,281 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک مرحلے پر 1,21,953 پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION