پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سروس میں خلل، ڈیٹا سینٹر کی خرابی سبب

پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارفین نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سروس میں خلل کی شکایات کیں۔ رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے مطابق، پلیٹ فارم کو ہفتے کو تقریباً 600 شکایات موصول ہوئیں۔
ایکس کی انجینئرنگ ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ یہ مسائل ڈیٹا سینٹر کی خرابی کے باعث پیدا ہوئے ہیں جو جمعہ کی رات سے جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ صارفین لاگ ان اور سائن اپ نہیں کر پا رہے جبکہ دیگر کو نوٹیفکیشنز اور پریمیم فیچرز میں تاخیر کا سامنا ہے۔
انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے صبح 5 بجے جاری کیے گئے بیان میں کہا، "ہم ابھی بھی گزشتہ دن کی ڈیٹا سینٹر کی خرابی کے اثرات محسوس کر رہے ہیں۔ لاگ ان اور سائن اپ سروسز کچھ صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں اور نوٹیفکیشنز اور پریمیم فیچرز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔”
ایکس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم 24 گھنٹے کام کر رہی ہے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے اور صارفین کو جلد اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی ایکس نے اس خرابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مسئلہ حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ تاہم، کچھ صارفین نے قیاس آرائی کی ہے کہ امریکی ریاست اوریگن میں ایکس کے ڈیٹا سینٹر میں آگ لگ گئی ہے، تاہم اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔
میڈیا سے رابطہ کرنے پر ایکس نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا، جس سے مکمل صورتحال اب بھی غیر واضح ہے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…3 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر اشیا کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا۔…3 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…6 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…6 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…8 گھنٹے پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ…3 گھنٹے ago
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…6 گھنٹے ago
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…6 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…8 گھنٹے ago















