01:38 , 10 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کا بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی کا فیصلہ برقرار

پاکستان کا بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی کا فیصلہ برقرار

پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ یہ پابندی 23 اپریل سے نافذ العمل ہے اور اب اس میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو رواں ایک ماہ میں تقریباً 8 ارب پاکستانی روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ اس میں سب سے بڑا حصہ ایندھن کے اضافی اخراجات کا ہے، جو 5 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

مزید یہ کہ، طویل راستوں کی وجہ سے بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوورز (عارضی رکاؤ) کرنا پڑ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اضافی 3 ارب روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس کے بعد بھارت کی کئی بین الاقوامی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پڑے۔ یہ اقدام سیاسی و سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اٹھایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION