پنجاب بھر میں شدید گرمی، آندھی اور بارش کا امکان

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 16 اپریل سے 20 اپریل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، گرد آلود آندھی اور بارش کے امکانات کے پیش نظر موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی گرد آلود ہوائیں اور بارش ہو سکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اپریل کے آخر تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن، صحت، آبپاشی، کمیونیکیشن اینڈ ورکس، بلدیاتی اداروں اور لائیو اسٹاک سمیت دیگر محکموں کو بھی پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ اطلاعات، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی ممکنہ صورت حال کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی اور طوفانی بارش کے دوران کھلی جگہوں سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہری 1129 پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
10 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
20 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
22 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…10 گھنٹے پہلے
ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…20 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…22 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…24 گھنٹے پہلے

دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کے شہر کوٹ…12 منٹس پہلے
کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور…4 گھنٹے پہلے
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں کے بعد 28 ویں ترمیم…9 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…10 گھنٹے پہلے

دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی…12 منٹس ago
ٹرمپ کی بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بی بی سی کو ایک…4 گھنٹے ago
کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا…4 گھنٹے ago
لوئردیر: نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج
لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ…8 گھنٹے ago
















