11:59 , 10 نومبر 2025
Watch Live

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول مہنگا

پٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پٹرول 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب، ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر فروخت کیا جائے گا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتیں یکم جون 2025 سے نافذ العمل ہوں گی اور 15 جون تک مؤثر رہیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION