پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے کوالیفائر 1 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دی۔
کوئٹہ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 19.4 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اسلام آباد کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب اوپنر ایلکس ہیلز دوسری اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ ان کے ساتھی صاحبزادہ فرحان اور راسی وان ڈر ڈوسن نے 71 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن وان ڈر ڈوسن نویں اوور میں 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
صاحبزادہ فرحان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم ان کے آؤٹ ہوتے ہی اسلام آباد کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ 16ویں اوور میں ٹیم کا اسکور 150 پر 6 کھلاڑیوں کے نقصان تک پہنچ گیا۔
کوئٹہ کے نوجوان بولر عثمان طارق نے میچ کا پانسہ پلٹا، جب انہوں نے مسلسل دو گیندوں پر سلمان علی آغا (44) اور نسیم شاہ کو آؤٹ کر کے اسلام آباد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اسلام آباد کے آخری کھلاڑی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور پوری ٹیم 179 پر آؤٹ ہو گئی۔
کوئٹہ کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد عامر، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسپنر ابرار احمد نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 209 رنز بنائے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن فہیم اشرف (45) اور دنیش چندیمل (ناٹ آؤٹ 48) نے آخری اوورز میں دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بڑا اسکور دینے میں مدد دی۔
فن ایلن نے 41 اور اویشکا فرنینڈو نے 32 رنز کی قیمتی اننگز کھیلیں، جب کہ ریلی روسو نے بھی 16 رنز بنائے۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنینڈو، ریلی روسو، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، ابرار احمد۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: صاحبزادہ فرحان، ایلکس ہیلز، راسی وان ڈر ڈوسن، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان), جیمز نیشم، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، غازی غوری (وکٹ کیپر), سلمان ارشاد، نسیم شاہ۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
3 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
16 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…3 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…3 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…5 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…5 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق…3 گھنٹے ago
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ…3 گھنٹے ago
رواں ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری…3 گھنٹے ago
نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے ممکنہ وجہ بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر…4 گھنٹے ago