06:02 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کا اشتہار دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ان چاروں کوچنگ عہدوں کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت تمام پوزیشنز کے لیے نئے افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

جاری کردہ اشتہار کے مطابق، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کی آسامیوں پر موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

خواہشمند افراد 6 جون 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

پی سی بی کا پانچ سابق کرکٹرز کو مینٹورشپ سے فارغ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کے پانچ سابق کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ٹیموں کی مینٹورشپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک، سرفراز احمد، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION