01:12 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پولیس کی وردی کا مذاق اڑانے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

لاہور: پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے پر مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، اسے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پیکا ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کاشف ضمیر کو ایک پولیس اہلکار کے ساتھ پولیس وردی کا مذاق اڑاتے اور نوٹوں سے بھری تھال پیش کرتے دیکھا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ویڈیوز اور تصاویر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ کو مجروح کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک نئی ویڈیو بھی بنائی، جس میں پولیس وردی کا رنگ تبدیل کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف کاشف ضمیر بلکہ ویڈیو میں موجود اہلکار کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ایسے اقدامات پولیس کے وقار اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں، جو قابلِ سزا جرم ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION