یو اے ای میں غیر ملکی ملازمین کے لیے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اسناد کی ڈیجیٹل تصدیق کی نئی سہولت، نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بڑی آسانی
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے خواہشمند غیر ملکی افراد کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزارتِ انسانی وسائل (MoHRE) نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں ملازمت کے خواہشمند افراد کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کرا دی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہے جن کے پاس متحدہ عرب امارات سے باہر کی یونیورسٹیوں اور اداروں سے حاصل کردہ ڈگریاں ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ سہولت امارات میں جاری ہونے والی ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔
MoHRE کے مطابق اس سروس کا بنیادی مقصد ملازمت کے عمل کو تیز، موثر اور شفاف بنانا ہے۔ نئی سروس کے تحت اب سرکاری و نجی ادارے بھی ڈیجیٹل طریقے سے اسناد کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے کاغذی کارروائی میں واضح کمی آئے گی۔
یہ سروس MoHRE کی ویب سائٹ، اسمارٹ فون ایپ اور ملک بھر میں موجود کاروباری خدمات کے مراکز پر دستیاب ہوگی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے تعلیمی اسناد کی تصدیق ضروری ہوتی ہے۔ عموماً غیر ملکی افراد کو پہلے اپنے آبائی ملک سے اسناد کی توثیق کروا کر امارات میں دوبارہ تصدیق کروانی پڑتی ہے، جو 10 دن یا اس سے زائد وقت لے سکتا ہے۔ اگر اسناد پہلے سے تصدیق شدہ ہوں، تو یو اے ای میں یہ عمل 2 دن میں مکمل ہو سکتا ہے۔
نئی ڈیجیٹل سروس کی بدولت یہ عمل مزید آسان، فوری اور قابل اعتماد ہو جائے گا، اور اس سے ملازمت کے ضوابط کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جعلی اسناد کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
53 منٹس پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
14 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…36 منٹس پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…53 منٹس پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…3 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…3 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق…36 منٹس ago
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ…53 منٹس ago
رواں ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری…1 گھنٹہ ago
نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے ممکنہ وجہ بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر…2 گھنٹے ago