12:18 , 30 اپریل 2026
Watch Live

پنجاب کی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

لاہور: پنجاب حکومت نے 16 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔

گریڈ 19 کی ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات نوشین ملک کو ڈی جی لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کی سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو زنیب خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عثمان خالد کو سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن محمد ارشد بھٹی کو سپیشل سیکرٹری ہوم لگا دیا گیا۔

اس کے علاوہ تقرری کے منتظر محمد حنیف کو ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے افسر ماجد اقبال کو سی ای او پنجاب ایجوکیشن انسٹیشیتو اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ کامران صغیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری تعینات کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے عائشہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات، شگفتہ جبیں ایڈیشنل کمشنر پاکپتن تعینات جبکہ زنیرہ آفتاب ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح عبداللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راولپنڈی تعینات۔ عثمان اشرف ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات۔ صائمہ صادق اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات۔

امر شاکر ججہ ڈپٹی سیکرٹری سیاحت و آرکیالوجی پنجاب تعینات۔ محمد ابوبکر ڈپٹی سیکرٹری بیت المال پنجاب تعینات۔ قمر الزمان قیصرانی ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION