ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
ایپل نے بجٹ فرینڈلی آئی فون 16 ای متعارف کرا دیا

ایپل نے آئی فون 16 ای متعارف کرایا ہے، جو کمپنی کا سب سے سستا ماڈل ہے۔
یہ آئی فون 16 سیریز کا حصہ ہے اور اس میں ہوم بٹن کی جگہ نہیں دی گئی، جس سے ایپل کی تمام ڈیوائسز ہوم بٹن فری ہو گئیں۔
آئی فون 16 ای 2022 کے آئی فون ایس ای کی جگہ لے گا، جو آخری آئی فون تھا جس میں ٹچ آئی ڈی بٹن (ہوم بٹن) موجود تھا۔ اس نئے فون کا ڈیزائن آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہے، لیکن فیچرز کے لحاظ سے یہ آئی فون 16 کے قریب تر ہے۔ اس میں A18 چپ، 6.1 انچ کا OLED ڈسپلے، اور 48 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے، جو 2x زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون 16 ای بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے، جو سنگل چارج پر آئی فون 11 کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔ اس کی بیٹری 2016 کے آئی فون ایس ای سے 12 گھنٹے زیادہ دیر تک چلتی ہے۔
اس میں فیس آئی ڈی کے ذریعے فون ان لاک کیا جا سکتا ہے اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ آئی او ایس 18 کے ساتھ ایپل انٹیلی جنس اور دیگر جدید ای آئی فیچرز بھی اس میں شامل ہیں۔ فون میں ایکشن بٹن بھی دیا گیا ہے، مگر اسے کیمرا کنٹرول کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہے جس میں کمپنی کا تیار کردہ سیلولر موڈیم استعمال کیا گیا ہے، جو سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس میں ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور سیٹلائیٹ کے ذریعے فائنڈ مائی فون جیسے فیچرز دستیاب ہوں گے۔
آئی فون 16 ای 28 فروری سے سفید اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا، اور اس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
10 گھنٹے پہلے

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی، نئی تفصیلات جاری
12 گھنٹے پہلے

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
20 گھنٹے پہلے

دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے…9 گھنٹے پہلے
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن…10 گھنٹے پہلے
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے…10 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی…11 گھنٹے پہلے

قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر…9 گھنٹے ago
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی…10 گھنٹے ago
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…10 گھنٹے ago
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ…11 گھنٹے ago