ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
میرے ساتھ بدتمیزی نہ کرو، علمیہ خان کی نعیم پنجوتھا سے تلخ کلامی!

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے داخلہ دروازے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکلاء اور بانی کی بہن علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی۔
علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ کے گیٹ پر وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، علیمہ خان نے وکلاء رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔
وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کیلئے جیل آتا ہے۔
View this post on Instagram
علیمہ خان نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھائی اندر ہے۔ ہمارا اس سے پیار ہے۔ ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں۔ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔
علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے سوال کیا کہ آپ تو بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں۔ جواب میں نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔ جس پر علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔
جواب میں نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا، ہم جیلیں بھگت کر آئے ہیں اور ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔ جس پر علیمہ خان نے کہا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو، خاموش رہو۔ جس کے بعد موقع پر کھڑے وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑ کر سائیڈ پر لے گئے۔
علیمہ خان وکلاء سے بار بار پوچھتی رہیں کہ آپ اب تک بانی کیلئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔ میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی اور نہ کتابیں مل رہی ہیں۔










