08:02 , 16 مئی 2026
Watch Live

صنم سعید کا کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز

صنم سعید کا کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز

پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ماڈل روما ریاض عالمی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق صنم سعید اس معتبر فلمی میلے میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ کو “South Asian Women Excellence in Cinema & Arts” کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، جو خطے کی باصلاحیت خواتین فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ کانز میں لیجنڈری اداکارہ شمیم آرا کی وراثت کو ساتھ لے کر جا رہی ہیں، جو پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت رہی ہیں۔

دوسری جانب روما ریاض بھی اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جس سے فیشن اور شوبز کے میدان میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

واضح رہے کہ 2018 میں ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں، جس کے بعد اب مزید پاکستانی فنکار عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION