08:02 , 16 مئی 2026
Watch Live

اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں علاقائی صورتحال سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور کثیرالجہتی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر بھی بات کی گئی اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

اسحاق ڈار کا اعلان، 11 پاکستانیوں کی واپسی میں کامیابی حاصل

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا، خصوصاً ثالثی کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی روابط برقرار رکھے جائیں گے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں سفارتی سطح پر تعاون کو مزید اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION