06:04 , 1 مئی 2026
Watch Live

قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے ممبران کی کل تعداد 333 ہو گئی، قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کی نشستیں 235 ہو گئیں۔ قومی اسمبلی میں ن لیگ کی مجموعی نشستیں 123 ہو گئیں۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 74 اور جے یو آئی کی 10نشستیں ہو گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ممبر قومی اسمبلی صدف احسان کی رکنیت معطل جبکہ 2 مخصوص نشستیں تاحال خالی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION