ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل ہوگا

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے ایک مقامی ہوٹل میں کر دی گئی۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں، سلمان علی آغا اور لٹن داس نے فوٹو شوٹ میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جبکہ تیسرا 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ بدھ کو ڈھاکا پہنچا، جمعرات کو آرام کے بعد جمعہ کے روز پہلا مکمل تربیتی سیشن مکمل کیا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں۔
واضح رہے کہ مئی میں پاکستان میں کھیلی گئی آخری ٹی20 سیریز میں گرین شرٹس نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا، سفیان مقیم
بنگلا دیش اسکواڈ
لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، محمد نعیم، توحید ہردوئے، جاکر علی، شمیم پٹواری، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، شاک مہدی، نسوم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شوریف الاسلام، تنزیم ساکب، محمد سیف الدین
















