01:56 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن یاہو

جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی کے پاس موبائل فون ہے تو وہ دراصل "اسرائیل کا ایک حصہ” اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا "آپ سب کے پاس موبائل فون ہیں؟ تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کیوں؟ دنیا میں استعمال ہونے والے بیشتر موبائل فون، دوائیاں اور کئی غذائی اجناس اسرائیل کی پیداوار ہیں۔”

مزید کہا کہ "آپ چیری ٹماٹر کھاتے ہیں؟ جانتے ہیں یہ کہاں ایجاد ہوئے تھے؟ مجھے خود چیری ٹماٹر پسند نہیں، لیکن یہ بھی ایک اسرائیلی پراڈکٹ ہے، جیسا کہ اور بھی کئی چیزیں ہیں۔”

نیتن یاہو کے اس بیان کو مبصرین اسرائیل کی ٹیکنالوجی اور زرعی شعبے کی تشہیر قرار دے رہے ہیں، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بیانات اسرائیل کے عالمی سطح پر مثبت امیج بنانے کی ایک کوشش ہیں، ایسے وقت میں جب فلسطین میں جاری پالیسیوں پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION