02:05 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے معاف کرنے کی وجہ بیان کر دی

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے معاف کرنے کی وجہ بیان کر دی

ٹک ٹاک کی معروف شخصیت سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی، جو اغوا کی کوشش اور دھمکیوں کے الزام میں گرفتار تھا۔

گزشتہ دنوں سامعہ نے عدالت میں اپنے سابق منگیتر کے خلاف کیس واپس لے لیا تھا۔ عدالت کے باہر جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا، تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

سامعہ حجاب نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے حسن زاہد کو اس وقت معاف کیا جب اس کے والدین خود ان کے گھر آئے اور معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں 75 فیصد عوام نے ان کا ساتھ دیا جبکہ 25 فیصد نے مخالفت اور تنقید کی۔

گزشتہ روز عدالت میں کیس واپس لینے کے بعد حسن زاہد کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی تھی۔

دوسری جانب یہ دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں کہ سامعہ نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے معاہدے کے بعد اپنے سابق منگیتر کو معاف کیا ہے۔ تاہم اس الزام پر سامعہ نے کوئی وضاحت نہیں دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION