02:55 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

کینسر کے جدید علاج کا آغاز، صرف 60 منٹ میں علاج ممکن

کینسر کے جدید علاج کا آغاز، صرف 60 منٹ میں علاج ممکن

پنجاب میں پاکستان کا پہلا کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جو کینسر کے علاج میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس جدید طریقہ علاج کے ذریعے اب مریض کو کیمو تھراپی یا ریڈیو تھراپی جیسے تکلیف دہ مراحل سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف 60 منٹ میں بغیر درد کے کینسر کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت پاکستان میں سب سے پہلے پنجاب میں فراہم کی گئی ہے، جس سے صوبہ کینسر کے جدید اور مفت علاج میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشین چین سے درآمد کی گئی ہے اور خطے میں چین کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جہاں یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

مریم نواز کے مطابق یہ مشین 25 کروڑ روپے کی ہے جبکہ ہر پروب کی قیمت 5500 ڈالر ہے۔ اس علاج کو عام آدمی کی پہنچ میں لانے کے لیے حکومت پنجاب نے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں اور جو مریض اخراجات برداشت نہیں کر سکتے انہیں مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے میو اسپتال میں پہلی مشین نصب ہو چکی ہے جہاں اب تک پانچ مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ مزید مشینیں جنوبی پنجاب اور راولپنڈی کے لیے بھی آرڈر کی جا رہی ہیں جبکہ زیر تعمیر نواز شریف کینسر اسپتال کے لیے تین مشینیں منگوائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گردے کے ٹیومر کے علاج کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ڈاکٹر شہزاد کو خصوصی طور پر چین بھیجا گیا جہاں انہوں نے اس جدید مشین کی ٹریننگ مکمل کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ: “یہ مشین صرف ایک آلہ نہیں بلکہ مریضوں کے لیے زندگی کی نئی امید ہے۔ پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION