03:14 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

عمران خان کا چیف جسٹس کو نیا خط، انصاف سے محرومی اور قید کی حالت پر شکوہ

Imran Khan's new letter to the Chief Justice

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے انصاف کی فراہمی نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے۔

یہ خط عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے ریسرچ اینڈ انفارمیشن (R&I) برانچ میں جمع کرایا۔ خط میں عمران خان نے لکھا کہ وہ گزشتہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید کاٹ رہے ہیں اور انہیں ایک 9×11 فٹ کے کمرے میں قید رکھا گیا ہے جسے انہوں نے ’’پنجرہ‘‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق ان کے خلاف 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں، جو پاکستان کی تاریخ میں غیر معمولی مثال ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی طبی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے لیکن انہیں معالج کے معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ ان کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ کیس 25 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION