09:13 , 21 اپریل 2026
Watch Live

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، تمام ویزوں پر عمرے کی اجازت

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، تمام ویزوں پر عمرے کی اجازت

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کر سکیں گے۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے تمام افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس فیصلے کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

وزارت نے بتایا کہ “نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل” کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ عمرہ بکنگ اور اجازت نامے کے حصول کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION