12:28 , 24 اپریل 2026
Watch Live

ایک بار دیکھیں، ہمیشہ یاد رکھیں — یادگار فلم

اگر آپ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں اور اب تک اس ہالی وڈ فلم کو نہیں دیکھا تو اب ضرور دیکھ لیں، کیونکہ یہ وہ بہترین فلم جسے آپ بھول نہیں سکیں گے۔ اس فلم کا اختتام اتنا زوردار ہے کہ دیکھنے والا طویل عرصے تک اسے ذہن سے نہیں نکال پاتا۔

یہ فلم دی سکستھ سنس ہے جو 1999 میں ریلیز ہوئی تھی اور ریلیز ہوتے ہی ڈائریکٹر ایم نائٹ شیامالن کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اسے بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اسکرین پلے سمیت 6 آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ بروس ولز اور Haley Joel Osment نے اس فلم میں یادگار کردار ادا کیے۔

فلم کی کہانی مالکم کرو نامی ایک ماہر نفسیات کے گرد گھومتی ہے جو 9 سالہ بچے کول سیئر کا علاج کررہا ہوتا ہے۔ علاج کے دوران اسے پتہ چلتا ہے کہ یہ بچہ بھوتوں کو بالکل حقیقی انسانوں کی طرح دیکھ سکتا ہے۔ یہ بچہ بعد میں اپنی یہ صلاحیت اچھی باتوں کے لیے استعمال کرنا شروع کردیتا ہے اور دوسروں کی مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: گینگز آف واسے پور نے میری زندگی بدل دی، ہما قریشی

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کول اپنے اس خوف سے نکل آتا ہے مگر معاشرے سے کٹ جاتا ہے۔ دوسری طرف مالکم کرو اسے وہم سمجھ کر اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر علاج کے دوران اسے اپنی زندگی کے بارے میں بھی ایک چونکا دینے والا سچ معلوم ہوتا ہے۔ یہی وہ سچ ہے جو فلم کی کہانی کو بالکل نیا رخ دیتا ہے۔

کہانی کا اختتام اتنا حیران کن ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے اور اسی لیے لوگ آج بھی اسے وہ بہترین فلم جسے آپ بھول نہیں سکیں گے قرار دیتے ہیں۔ 20 برس گزر جانے کے باوجود بھی اس فلم کا جادو کم نہیں ہوا اور یہ اب بھی دنیا کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION