12:21 , 24 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 18 ملین ڈالر اضافہ

پاکستان زرمبادلہ ذخائر

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو معاشی استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کو ادائیگیوں کے باوجود ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا، اور 17 اپریل تک ذخائر میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مجموعی طور پر ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہو گئے جن میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔

پاکستان چین دوستی کے 75 سال، سی پیک ترقی میں اضافہ

اسی دوران سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر جمع کرائے جبکہ پاکستان نے یو اے ای کو ایک ارب ڈالر واپس کیے، یہ اعداد و شمار آئندہ ہفتے میں مزید واضح ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 36 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ترسیلات زر میں اضافہ اور حج اخراجات کے باعث آئندہ ہفتوں میں زرمبادلہ ذخائر پر مزید اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION