02:05 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ابرام احمد کی سن رائزرز لیڈز شمولیت پر بھارتی بی سی سی آئی کا موقف

ابرام احمد کی سن رائزرز لیڈز شمولیت

انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی بھارتی ملکیتی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے نائب صدر راجیو شکلا کا بیان سامنے آیا ہے۔

راجیو شکلا نے کہا کہ یہ ایک غیر ملکی لیگ کا معاملہ ہے اور اس کا تعلق ان کی آئی پی ایل ٹیم یا بورڈ سے نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ مکمل طور پر ٹیم مالکان کا ہے اور بی سی سی آئی اس میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، وہ اس نے غیر ملکی لیگ میں کیا جہاں وہ مالک ہیں۔ یہ ان کا فیصلہ ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔”

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن کے دوران آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈز کے لیے خرید لیا۔

سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں سائن کیا، جس پر بھارتی مالکان کو پاکستان سے کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی بورڈ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں پاکستان کے کرکٹ بورڈ سے تعاون کریں، تاہم راجیو شکلا کے بیان سے یہ واضح ہوا کہ بی سی سی آئی اس معاملے میں غیر ملکی لیگ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ ابرار احمد گزشتہ سالوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم اسپنر بن چکے ہیں اور ان کی شمولیت نے دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION