11:01 , 16 مئی 2026
Watch Live

شہباز شریف اور طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

شہباز شریف اور طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : اہم سفارتی پیش رفت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، جو پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی اور اسلامی دنیا میں یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے پر ہونے والے حالیہ میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے عارضی جنگ بندی میں ترکیے کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION