ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، ہرمز نہ کھولی تو پاور پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر 48 گھنٹے کے اندر آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی گئی تو امریکا ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سب سے پہلے ایران کے بڑے بجلی گھر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے جواب دیا کہ اگر امریکا ایسا اقدام کرتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں امریکی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
مزید برآں، صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کے ایک رپورٹر پر بھی تنقید کی، کہا کہ امریکا ایران کو دنیا کے نقشے سے مٹا چکا ہے اور ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے، جبکہ نیویارک ٹائمز کے مطابق، ٹرمپ ایران میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں، اور جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں، وہ اس کی حفاظت خود کریں۔











