ایران کے قابل احترام رہنما سے مذاکرات جاری ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے پُرعزم ہے اور ایران بھی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایک “قابل احترام رہنما” سے بات چیت جاری ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے مکمل اور حتمی حل کے لیے انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے اور یہ سلسلہ پورے ہفتے جاری رہے گا۔
ایران کی امریکا سے مذاکرات کی سختی سے تردید، ٹرمپ کا حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ کسی معاہدے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، تاہم دونوں ممالک اس پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی پاور پلانٹس پر ممکنہ حملوں کو مؤخر کر دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کئی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، جن میں ایران کا جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنا شامل ہے، جبکہ انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ایران کا رہنما نہیں سمجھتے۔











