سید طحہٰ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او مقرر

کے الیکٹرک نے سید طحہٰ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سید طحہٰ اس سے قبل پاکستان اسٹیٹ آئل میں منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ وہ کے الیکٹرک میں بطور چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جس کے باعث انہیں ادارے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
ان کی تقرری سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔
خواتین کے لیے مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے کا آغاز
یہ تقرری سابق سی ای او مونس علوی کے استعفے کے بعد عمل میں آئی ہے۔
مونس علوی نے خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION










