ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے، جس سے صارفین میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔
صارفین نے بتایا کہ ایل پی جی فی کلو سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے، اور کئی مقامات پر اس کی دستیابی بھی محدود ہے۔
صارفین کے مطابق یہ بڑھتی ہوئی قیمتیں انہیں شدید مالی دباؤ میں ڈال رہی ہیں، کیونکہ ایل پی جی گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے اضافہ
دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عبدالہادی خان نے کہا کہ سپلائی کی کمی اور ڈسٹری بیوٹرز کو مہنگے داموں مال ملنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا اور امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہیں، جس کی وجہ سے صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سپلائی میں بہتری نہ آئی تو قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
- رحیمہ بی بی کیس نے بلوچستان میں منظم بھرتی اور سرحد پار سہولت کاری کے نیٹ ورک کو بے نقاب…6 گھنٹے پہلے













