12:18 , 30 اپریل 2026
Watch Live

خاتون اور بچی قتل کیس، ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

خاتون اور بچی قتل کیس

گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مرکزی ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان، جن میں مقتولہ کا شوہر اور ایک پڑوسی شامل تھا، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے اور انہیں آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے حملہ کر کے انہیں چھڑانے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ مقتولہ کے شوہر نے دوسری شادی کی غرض سے اپنی بیوی کو قتل کروایا۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے قتل سے پہلے خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید انکشافات میں سامنے آیا کہ قاتل نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض یہ قتل کیا تاکہ جوئے میں ہاری ہوئی رقم ادا کر سکے، جبکہ شناخت چھپانے کے لیے تین سالہ معصوم بچی کو بھی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION