03:15 , 14 مئی 2026
Watch Live

ایران میں ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے حق میں بڑا اجتماع، صدر پزشکیان کی حوصلہ افزائی

ایران میں ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے حق میں بڑا اجتماع

ایران میں فیفا ورلڈکپ سے قبل قومی فٹبال ٹیم کی روانگی سے ایک ہفتہ پہلے بھرپور عوامی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں شائقین نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ اجتماع دارالحکومت تہران کے معروف مقام Enqelab Square پر ہوا، جہاں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

اس موقع پر ایرانی فٹبال ٹیم نے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات بھی کی، جس میں ٹیم کی جانب سے انہیں 12 نمبر کی جرسی بطور تحفہ پیش کی گئی۔

ایران کا ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان، بیرونی دباؤ مسترد

صدر مسعود پزشکیان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میدان میں ملک کی عزت اور وقار کے لیے بھرپور کھیل پیش کریں، پوری قوم ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو چاہیے کہ وہ اتحاد اور قومی فخر کی علامت بنے اور عالمی سطح پر ایران کا نام روشن کرے، قوم کو اپنے محنتی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے ایرواسپیس شعبے کے سربراہ نے بھی ٹیم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہر مرحلے پر اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION