پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، جس کے مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔
سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جہاں گریم لا بروئے تینوں میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل سے تعلق رکھنے والے امپائرز احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔
پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جہاں کمار دھرماسینا کے ساتھ آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے، جو ابھرتے ہوئے امپائرز کے پینل کا حصہ ہیں۔
دوسرا میچ 2 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو لاہور میں ہوگا، جس میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا امپائرنگ کریں گے جبکہ ناصر حسین چوتھے امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔