08:42 , 16 مئی 2026
Watch Live

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی اننگز جاری، 6 وکٹوں پر 126 رنز

سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی پہلی اننگز جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں۔

میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کی اننگز کا آغاز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے کیا، تاہم اننگز کے آغاز میں ہی پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے پہلے ہی اوور میں محمود الحسن کو آؤٹ کر کے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔

دوسراٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری،6 وکٹیں گرگئیں

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 29، تنزید حسن 26، مومن الحق 22 اور مشفیق الرحیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں جبکہ سیریز میں بنگلادیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION