08:42 , 16 مئی 2026
Watch Live

وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کیلئے پائلٹس اور انجینئر کی بھرتی کا عمل شروع

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کے لیے اسپیشل گریڈ میں 3 اہم آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس میں دو پائلٹس اور ایک اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینئر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان آسامیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے 15 دن کے اندر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ امیدواروں کے لیے پی سی سی اے لائسنس ہولڈر ہونا اور متعلقہ امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تعلیمی معیار کے طور پر اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینئر کے لیے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری ضروری ہے، جبکہ امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر 57 سال مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا عید پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان

پائلٹس کے لیے کم از کم 4500 گھنٹے فلائنگ کا تجربہ لازمی ہے، جبکہ اسسٹنٹ انجینئر کے لیے 3500 گھنٹے کا تجربہ درکار ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسے امیدوار نااہل قرار دیے جائیں گے جو کسی ذاتی خامی کی بنیاد پر قبل از وقت ریٹائر یا برطرف کیے گئے ہوں، یا جن کے خلاف فلائٹ سیفٹی کی خلاف ورزیوں کے باعث حادثات کا ریکارڈ موجود ہو۔

درخواست دہندگان کو اپنی سی وی، تجربے کے سرٹیفکیٹس اور شناختی کارڈ کی نقول حکومت سندھ کے ڈائریکٹر چیف منسٹر ہیلی کاپٹر فلائٹ کے دفتر میں جمع کرانا ہوں گی۔

حکام کے مطابق صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION