08:43 , 16 مئی 2026
Watch Live

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، بنگلادیش پہلی اننگز میں 278 رنز پر آؤٹ

بنگلادیش پہلی اننگز میں 278 رنز پر آؤٹ

سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف بنگلادیش کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے بعد میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنرز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن کریز پر آئے، تاہم محمود الحسن پہلے ہی اوور میں محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ تنزید حسن (26)، نجم الحسن شنٹو (29)، مومن الحق (22) اور مشفیق الرحیم (23) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی اننگز جاری، 6 وکٹوں پر 126 رنز

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں، جن میں امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی، جس کے باعث دو میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION