02:47 , 23 جون 2025
Watch Live

عید کے موقع پر ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: وفاقی حکومت نے عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 245 روپے سے کم ہو کر 241 روپے ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 2893 روپے سے کم ہو کر 2838 روپے ہوگئی۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت 11130 روپے سے کم ہو کر 10920 روپے ہوگئی۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ فی کلو قیمت میں 5 روپے اور گھریلو سلنڈر میں 55 روپے کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف دکانداروں کے خلاف کارروائی نہ کرے، اصل کنٹرول پلانٹس سے قیمت یقینی بنائے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ دکاندار ایل پی جی نہیں بناتے، حکومت مافیا پر ہاتھ ڈالے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION