02:16 , 25 اپریل 2025
Watch Live

تین گیندوں پر چار وکٹیں! کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ۔۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو جہاں چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا ہے وہیں پریذیڈنٹ کپ میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

راولپنڈی میں پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں صرف تین گیندوں پر چار وکٹیں گر گئیں۔ فائنل میچ پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے دن اسٹیٹ بینک نے لگاتار تین گیندوں پر چار وکٹیں گنوا دیں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پی ٹی وی کے شہزاد نے 27ویں اوور کی تیسری گیند پر عمر امین کو آؤٹ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے فواد عالم کی وکٹ بھی لے لی۔ صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی جب سعود شکیل جنہیں اگلی بیٹنگ کرنی تھی، کو امپائر نے تاخیر سے پہنچنے پر ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا۔

سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان نیازی بیٹنگ کیلئے آئے لیکن اگلی ہی گیند پر شہزاد نے انھیں بولڈ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ جس کے نتیجے میں صرف تین گیندوں میں چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION