02:05 , 16 جون 2025
Watch Live

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی

معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ، مکہ مکرمہ سے عبایہ پہنے ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ کی لوکیشن "منیٰ، مکہ” تحریر کی، جبکہ تصویر میں ان کا لباس روایتی خواتین حجاج جیسا ہے۔ اس پوسٹ پر یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر فنکاروں نے انہیں حج کی مبارکباد دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہانیہ نے حج یا سعودی عرب روانگی سے متعلق پہلے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ اگلے دن انہوں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک اور پوسٹ مکہ سے شیئر کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION