سعودی عرب کی غیرملکیوں کیلئے نئی ہدایات جاری!

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عمرہ ویزے پر آنے والے غیرملکیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، عمرہ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کے لیے واپسی کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد مملکت میں قیام کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، جس پر جرمانہ اور سزا دونوں عائد ہو سکتے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت داخلے یا حج ویزے کے بغیر وہاں رہائش اختیار کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح، مشاعر مقدسہ (مِنیٰ، عرفات، مزدلفہ) میں داخل ہونے کے لیے بھی مخصوص پرمٹ کی ضرورت ہوگی، حتیٰ کہ خلیجی ممالک کے شہری بھی بغیر اجازت کے داخل نہیں ہو سکیں گے۔
وزارت داخلہ نے عمرہ زائرین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مملکت چھوڑ دیں، کیونکہ حج سیزن کا آغاز مقررہ تاریخ کے بعد ہو رہا ہے، اور اس دوران عمرہ ویزہ رکھنے والے افراد کا قیام غیر قانونی شمار کیا جائے گا۔
مزید برآں، قبل ازیں جاری کردہ ہدایات میں وزارت نے خبردار کیا تھا کہ واپسی میں تاخیر کی صورت میں زائرین یا ان کی کفالت کرنے والی کمپنیوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ وزارت نے تمام ٹور آپریٹرز اور کمپنیاں جو بیرونِ ملک سے زائرین کو سعودی عرب لاتی ہیں، انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ زائرین کی بروقت واپسی یقینی بنائیں۔
اوکاڑہ میں پاک فوج نے 5 بھارتی ڈرون مار گرائے
14 گھنٹے پہلے
بھارتی ڈرون حملے، عمران خان کی جان کو خطرہ: علی امین گنڈا پور کی درخواست
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی)…8 گھنٹے پہلےبھارتی جارحیت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی ناظم الامور کو بریفنگ
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کے روز پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور کو پہالام واقعے کے…10 گھنٹے پہلےبھارت کی بلااشتعال فائرنگ, سول آبادی نشانہ… پاک فوج کا بھرپور جواب!
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 5 شہری…12 گھنٹے پہلےاوکاڑہ میں پاک فوج نے 5 بھارتی ڈرون مار گرائے
اوکاڑہ: اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے…14 گھنٹے پہلے
پاکستانی عوام نے بھی بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو گرانا شروع کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان میں مسلسل دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، اور گزشتہ روز سے مختلف مقامات پر اسرائیلی…46 منٹس پہلےایئر وائس مارشل اورنگزیب نے 5 بھارتی طیاروں کی تباہی کے ثبوت پیش کر دیے
راولپنڈی: ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے، جن میں 3 رافیل…3 گھنٹے پہلےاسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر…3 گھنٹے پہلےوزیراعظم شہباز سے عادل الجبیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی،…4 گھنٹے پہلے
پاکستانی عوام نے بھی بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو گرانا شروع کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان میں مسلسل دراندازی کی کوششیں…46 منٹس agoبھارت کی مخالفت ناکام، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے اگلی قسط منظور کر لی
اسلام آباد: بھارت کی کوششوں کے باوجود پاکستان کے لیے…3 گھنٹے agoایئر وائس مارشل اورنگزیب نے 5 بھارتی طیاروں کی تباہی کے ثبوت پیش کر دیے
راولپنڈی: ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے بین الاقوامی میڈیا کے…3 گھنٹے agoاسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب…3 گھنٹے ago