ویب ڈیسک
|
12 مہینے پہلے
پاکستانی عوام نے بھی بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو گرانا شروع کر دیا

بھارت کی جانب سے پاکستان میں مسلسل دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، اور گزشتہ روز سے مختلف مقامات پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھیجے گئے ہیں۔ پاکستانی مسلح افواج نے اب تک 70 سے زائد ڈرونز کو گرا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی عوام بھی مسلح افواج کے ساتھ مل کر بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں ایک مسلح شہری کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ڈرون کو نشانہ بناتا نظر آتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیو میں شہری رینجرز اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈرون پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران عوام نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔
یہ ویڈیوز لاہور کی بتائی جا رہی ہیں، تاہم ان کی اصل جگہ کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











