ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
بل گیٹس کا 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا اعلان

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 20 برسوں میں اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کر دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم 2045 تک گیٹس فاؤنڈیشن کو فراہم کی جائے گی، تاکہ غریب ممالک میں صحت، خوراک اور تعلیم جیسے مسائل پر کام ہو سکے۔
بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں انسانی امداد کم کرنے کے حامی ہیں، جو کہ قابل افسوس ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے دنیا کے غریب ترین بچوں کو نقصان پہنچانا شرمناک ہے۔
گیٹس کی موجودہ دولت کا تخمینہ تقریباً 108 ارب ڈالر ہے اور وہ پہلے بھی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ اُن کی فاؤنڈیشن 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس وسائل موجود ہیں، اب ان سے دنیا کے فوری مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
















