03:30 , 16 جون 2025
Watch Live

آپریشن "بُنیان مرصوص” کی کامیابی پر سینیٹ کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: سینیٹ نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیاب کارروائی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی، جس میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد کے اہم نکات میں علاقائی اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی سے جوڑا گیا۔

ایوان نے یہ قرارداد مکمل اتفاق رائے سے منظور کی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION