08:28 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پالیسی ریٹ میں کمی اور زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے، صدر

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے۔ ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ہمیں ملک میں گڈ گورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمت کے شعبے پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ عوام کی بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

صدر زرداری نے کہا کہ ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ ملک میں سماجی انصاف کا فروغ ضروری ہے۔ یکساں ترقی کے خواب کو عملی جامع پہنانا ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ ملک میں ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوان حکومتی ذمہ داریوں اور سروس ڈیلیوری کو سنجیدہ لے۔ ہمیں جمہوری اداروں پر اعتماد بڑھانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ عوامی نمائندے قوم کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ہمیں پورے ملک میں یکساں ترقیاں کام کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب، صدر کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایوان میں نعرے بازی جاری رہی، پی ٹی آئی اراکین ڈائس بجا کر احتجاج کرتے رہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION