07:01 , 4 مئی 2026
Watch Live

پیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ سہولت متعارف کرادی

پیسکو کیو آر کوڈ بل ادائیگی نظام
پیسکو کیو آر کوڈ بل ادائیگی نظام

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی PESCO نے صارفین کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت بجلی کے بلوں کی ادائیگی اب کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن گھر بیٹھے کی جا سکے گی۔

پیسکو کے ترجمان کے مطابق بجلی کے بلوں پر کیو آر کوڈز شامل کر دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو ادائیگی میں آسانی ہو اور نظام کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے پہلے اپنے بل پر نام اور پتہ ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی غلطی یا مسئلے سے بچا جا سکے۔

گرینڈ حیات اسلام آباد تنازع، لیز خلاف ورزی اور واجبات پر شدت

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت پاکستان ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے ہی تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی تھی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام بلوں پر کیو آر کوڈز فراہم کیے جائیں۔

اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اہداف مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے راسٹ (RAAST) ڈیجیٹل نظام کے ذریعے تنخواہوں، پنشنز اور ادائیگیوں کو فروغ دینے پر اسٹیٹ بینک اور اقتصادی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجموعی طور پر 1.6 کھرب روپے کی براہ راست ادائیگیاں کی ہیں، جو ڈیجیٹل نظام کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا جس نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 71 فیصد مستحق افراد تک مالی امداد پہنچائی۔

حکام کے مطابق کیو آر کوڈ نظام کے آغاز سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں آسانی، شفافیت اور وقت کی بچت کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو بینک یا دفاتر جانے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION