07:02 , 4 مئی 2026
Watch Live

بھارتی ریاستی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، نظریں مغربی بنگال پر مرکوز

بھارتی ریاستی انتخابات کے نتائج
بھارتی ریاستی انتخابات کے نتائج

بھارت کی پانچ ریاستوں اور علاقوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی پیر کو سخت سکیورٹی میں جاری رہی، جہاں سب سے زیادہ توجہ ریاست مغربی بنگال پر مرکوز ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپوزیشن کے زیر انتظام ریاستوں میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔

100 ملین سے زائد آبادی والی اس ریاست میں ممتا بنرجی 2011 سے اقتدار میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو معمولی برتری حاصل ہوسکتی ہے، تاہم بھارت میں ایگزٹ پولز کے نتائج ہمیشہ درست ثابت نہیں ہوتے۔

پاکستان کی ثالثی سے لاکھوں جانیں بچیں، وزیراعظم شہباز شریف

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مغربی بنگال کے نتائج قومی سیاست پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ووٹر فہرستوں سے لاکھوں نام خارج کیے جانے پر احتجاج بھی دیکھنے میں آیا، جسے حکومت نے غیر اہل ووٹرز کی نشاندہی قرار دیا، جبکہ ناقدین نے اسے اقلیتوں اور محروم طبقات کے خلاف اقدام کہا۔

نتائج سے قبل ممتا بنرجی نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں نہیں آئے گی۔ دوسری جانب مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ سامک بھٹاچاریہ نے کامیابی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ادھر جنوبی ریاست تمل ناڈو میں حکمران جماعت دراوڑ منیترا کزگم کی دوبارہ کامیابی متوقع ہے، جبکہ آسام میں بھی بی جے پی کے اقتدار برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کیرالا میں کانگریس اتحاد کو کمیونسٹ حکومت ہٹانے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق ریاستی انتخابات میں کامیابی نریندر مودی کو معاشی اور خارجہ پالیسی چیلنجز کے دوران مزید سیاسی تقویت دے سکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION